Jun 23, 2020 09:45 pm
views : 217
Location : Different Places
Lahore- LHC orders govt to take action against selling plasma
پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد
لاہور ہائیکورٹ میں کورونا مریضوں کا پلازمہ فروخت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری صحت نے مریضوں کی جانب سے پلازمہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا آج کل سوشل میڈیا پر 2 جملے بہت مقبول ہیں، سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ ہسپتال میں مال نہیں بچتا، سرکاری افسر بیان حلفی کیساتھ جواب جمع کرائے گا، سرکاری افسر کا جھوٹ ثابت ہو تو فوری سزا ملے گی۔
چیف جسٹس قاسم خان نے کہا ایک کمرے کا رات کا کرایہ 60 ہزار روپے ہے۔ جس پر ہیلتھ افسر نے عدالت کو بتایا کہ آئی سی یو کے بیڈ کا کرایہ سرکاری طور پر 50 ہزار بنتا ہے، اضافی چارجز پر 4 ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا فروری سے کورونا پھیلا، مارچ میں لاک ڈاؤن ہوگیا، اتنا وقت گزر گیا لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
جبکہ دوسری جانب ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کچھ سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال جو پلازما ٹرائل کیلئے رجسٹرڈ نہیں تھے انہوں نے خلافِ ضابطہ پلازما ٹرانسفیوژن کیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ پلازما کلینیکل ٹرائل صرف وہ اسپتال کرسکتے ہیں جنہیں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔خلافِ ضابطہ پلازما تجویز اورٹرانسفیوزکرنے پر کارروائی ہوگی،کورونا مریضوں کے لیے پلازما ٹرانسفیوژن کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں اور ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔