Jun 23, 2020 09:46 pm
views : 221
Location : Domestic place
Islamabad- Bilawal Questions Why PM Imran Remained Silent On Ladakh Issue
وزیراعظم لداخ تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے سندھ میں تھے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیر معمولی اجلاس ہوا لیکن لداخ کے تنازع کے دوران وزیراعظم بالکل غائب رہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے کیونکہ جب لداخ میں تنازع تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کورونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کردیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟