Jun 24, 2020 01:00 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Government has failed to take advantage of 13 million $ corona loan offers made by foreign lenders due to bad governance
اسلام آباد، حکومت 13 کروڑ ڈالر کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام
www.tnnlive.tv
حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئی۔
حکومت پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے ساڑھے59کروڑ ڈالر قرضے کیلیے دوڑ دھوپ تو شروع کررکھی ہے لیکن اس سے قبل بیرونی قرض دہندگان کی طرف سے 13 کروڑڈالر قرض دینے کی جو پیشکشیں کی گئی تھیں بیڈگورننس کی وجہ سے ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
بائیس ارب روپے کے مساوی ا س قرضہ کی ملک کو اس وقت ضرورت تھی جب پورے ملک کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور مریضوں کو آکسیجن تک نہیں پارہی۔
دستاویزات کے مطابق عالمی بینک نے کورونا کیخلاف جنگ کیلئے سات کروڑ95 لاکھ مختص کیے تھے۔