Jun 24, 2020 10:34 pm
views : 231
Location : Domestic place
Islamabad- I have full confidence in Pakistani courts, Cynthia Ritchie said
پاکستانی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے،سنتھیا رچی
امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ پولیس اورایف آئی اے کی غیر جانبدرانہ انکوائری قابل تحسین ہے، مکمل تعاون کروں گی۔
اسلام
آباد کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی شہری سنتھیا ڈی
رچی نے کہا کہ مجھے پاکستانی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، نظیر بھٹو سے
متعلق میری ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا۔
سنتھیا رچی نے کہا کہ
بےنظیر پاکستان کی پہلی وزیراعظم اور ملک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ پی پی پی
کی پہچان جمہوریت پسند، لبرل ازم اور خواتین کے حقوق کی محافظ جماعت کےطور
پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مذمت کیوں نہیں کی، میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟
سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ حکومت ان معاملات پر کیوں خاموش ہے؟