Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 24, 2020 10:35 pm views : 238

Location : National Assembly

Islamabad- Preliminary report holds pilots, ATC responsible for PIA plane crash
  • Urdu

پائلٹ کی توجہ جہاز سنبھالنے کے بجائے کورونا وائرس پر تھی، غلام سرور خان

 پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ غلام سرور نے کہا حادثے کی ذمے داری کریو کیبن اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بھی بنتی ہے، ذمہ دار احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔
 وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا طیارے کے پائلٹس طبی طور پر جہاز اڑانے کیلئے فٹ تھے، پائلٹس نے دوران پرواز کسی قسم کی تکنیکی خرابی کی نشاندہی نہیں کی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ پرواز کیلئے 100 فیصد فٹ تھا، جہاز لینڈنگ کے وقت 7220 فٹ کی بلندی پر تھا، کنٹرولر نے 3 بار پائلٹ کی توجہ اونچائی کی جانب دلوائی، یہ ریکارڈ پر ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر کھولے گئے۔
غلام سرور کا کہنا تھا 10 ناٹیکل مائل پر جہاز کے لینڈنگ گیئر کھولے گئے، 5 ناٹیکل مائل پر لینڈنگ گیئر دوبارہ بند کیے گئے، جہاز رن وے پر رگڑے کھاتا رہا، انجن کافی حد تک متاثر ہوا، پائلٹ نے جہاز کو دوبارہ اڑایا، کوئی ہدایت نہیں لی، پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو نظرانداز کیا، عبوری تحقیقات رپورٹ میں کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے آئی، اے ٹی سی نے جہاز کے رگڑ کھانے کے بعد بھی ہدایات نہیں دیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا بدقسمتی سے پائلٹ طیارہ کو آٹو لینڈنگ سے نکال کر مینوئل لینڈنگ پر لایا، وائس ریکارڈر سے پتہ چلا پائلٹس آخر تک کورونا کی گفتگو کرتے رہے، پائلٹ اور کوپائلٹ کے فوکس نہ ہونے پر سانحہ پیش آیا، چترال طیارے کا واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، پائلٹس کی جعلی ڈگریاں بھی ایک بدقسمتی ہے، ماضی میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں پر تعیناتیاں سامنے آئیں، پاکستان میں ٹوٹل 860 ایکٹو پائلٹس ہیں۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا تحقیقات پر پتہ چلا متعدد پائلٹس کی جگہ کسی اور نے امتحان دیا، 860 میں سے 262 پائلٹس نے خود امتحان نہیں دیا، نچلے درجے کا اسٹاف، پائلٹ، ایڈمن تمام سٹاف شامل ہے، جعلی لائنس والے پائلٹس کیخلاف ایکشن شروع ہوگیا، پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔
وزیر ہوا بازی نے کہا کراچی طیارہ حادثے کے دن ہی انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا، انکوائری بورڈ نے احساس ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فرائض منصبی ادا کیے، انکوائری بورڈ نے جہاز کے تمام ملبے کا معائنہ کیا، فرائنسی ٹیم 26 مئی کو پاکستان آئی، انکوائری بورڈ میں پائلٹس کی نمائندگی نہیں تھی، ہم نے انکوائری بورڈ کو وسیع کیا اور ایئر بلیو کے 2 سینئیر پائلٹس کو بورڈ کا حصہ بنایا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا یہاں پر 6، 6 سال طیارہ حادثوں کی رپورٹس پیش نہیں کی جاتیں، انشاللہ جس طرح عبوری رپورٹ پیش کر رہے ہیں مکمل رپورٹ بھی ایوان میں پیش کریں گے، کراچی طیارہ حادثے پر انکوائری شفاف طریقے سے جاری ہے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved