Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 24, 2020 10:40 pm views : 218

Location : Islamabad high court

Islalambad- Fraud took place with every overseas Pakistani and houses were seized, Islamabad High Court said
  • Urdu

ہر اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ ہوا اور گھروں پر قبضے ہوگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت اوورسیز سے جواب طلب کرلیا کہ اووسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا میکنزم ہے اور کیسے کام ہوتا ہے؟۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آدھے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کی پراپرٹیز پر قبضے ہو رہے ہیں، 1972 میں ایک اوورسیز پاکستانی کے گھر پر قبضہ ہوا جس کیس کا فیصلہ ہم نے کیا، جو بیرون ملک پاکستانی یہاں آنہیں سکتے، ان کو اوورسیز فاونڈیشن نے کیا سہولت دی، او پی ایف کا کوئی میکنزم نہیں، آپ کا سسٹم کام نہیں کر رہا۔
وکیل اوورسیز فاونڈیشن نے کہا کہ 19 ممالک میں ہمارے نمائندے موجود ہیں۔
عدالت نے اوورسیز فاونڈیشن وکیل سے کہا کہ آپ کی حقیقت یہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے لیے یہ سسٹم کچھ نہیں کرتا، آپ کے پاس پاکستانیز کی کتنی لسٹ ہے جن کے یہاں کیسز چل رہے ہیں، اگر آپ کے پاس کچھ معلومات نہیں تو اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کسی کام نہیں، اس کورٹ کے پاس درخواست آئی جو آپ کو بھیج دی گئی لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ ہر اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ ہوا، ان کے گھروں پر قبضے ہو گئے اسی لیے اب وہ یہاں سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔
عدالت نے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن سے میکنزم طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved