Jun 25, 2020 02:30 pm
views : 489
Location : Domestic Place
Karachi-It has been decided to start coronavirus test at Abbasi Shaheed Hospital,free corona test will benefit thepeople of Central District
کراچی، شہر کے ایک اور اسپتال میں کرونا وائرس ٹیسٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ
www.tnnlive.tv
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عباسی شہید اسپتال میں بھی کرونا وائرس ٹیسٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مفت کرونا ٹیسٹ سروس سے ضلع وسطی کی عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں بھی کرونا وائرس ٹیسٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میئر وسیم اختر عباسی شہید اسپتال میں کرونا فری ٹیسٹ سروس کا افتتاح کریں گے۔
فری کرونا ٹیسٹ سروس سے ضلع وسطی کی عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔
اس سے قبل کراچی میں آغا خان اسپتال اور انڈس اسپتال سمیت متعدد اسپتالوں میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی جارہی تھی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔