Jun 25, 2020 05:14 pm
views : 230
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran warns of increasing burden on hospitals if people don't follow SOPs
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے
ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے بات چیت کی جس میں انہوں نے ان کی خدمات کو
سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ
کورونا کے ماحول میں لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل
کرانا لازمی ہے کیونکہ عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں
پر بوجھ بڑھ جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا تاہم لوگ احتیاط کریں تو وبا سے بچا جا سکتاہے۔
بعدازاں وزیراعظم نے رضاکاروں کو ہدایت کی کہ آنے والے برسات کے موسم میں ہمیں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیناہے۔
واضح
رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے
مستحق افراد کے گھروں تک راشن پہنچانے اور ایس او پیز پر عمل کروانے کے
لیے ٹائیگر فورس بنائی تھی یہ نوجوانوں پر مشتمل ایک رضا کار تنظیم ہے۔