Jun 25, 2020 06:26 pm
views : 270
Location : Foreign Office
Islamabad- Indian forces have martyred over 110 Kashmiris in 2020 FO
مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل،پاکستان کی مذمت
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا
بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کی
شدید مذمت کی۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی
خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں،بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی
ہے،بھارت کی حالیہ کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے
کی کوشش ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ
تاحال نہ تھم سکا، بارہ مولا میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
دو روز میں پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس
کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو
شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64
خواتین کی عصمت دری کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی
فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی
بینائی متاثر ہوئی۔