Jun 26, 2020 12:37 am
views : 227
Location : National Assembly
Islamabad- Opposition lambastes PM Imran for saying Osama bin Laden was 'martyred'
اسلام آباد،اسامہ بن لادن کو 'شہید' قرار دینے پر اپوزیشن، وزیراعظم پر برس پڑی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت تنقید کی جس میں وزیر اعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا، اسامہ بن لادن دہشت گردی کو ہماری سرزمین پر لایا، وہ ایک دہشت گرد تھا اور وزیراعظم عمران خان انہیں شہید کہتے ہیں۔
اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران نے پارلیمنٹ میں تقریر تھی۔
امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی حمایت کرنے کے باوجود بہت زیادہ ذلت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر اسے افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایبٹ آباد میں آکر (القاعدہ کے رہنما) اسامہ بن لادن کو ماردیا، شہید کردیا اور اس کے بعد کیا ہوا؟ پوری دنیا نے ہم پر لعن طعن کیا اور ہمارے کے خلاف بیانات دیے ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔