Jun 26, 2020 03:08 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports 59 deaths by coronavirus and 1,95,745 people got infected with the virus
کورونا مزید انسٹھ زندگیاں نگل گیا، وائرس سےایک لاکھ پچانوےہزار سات سو پینتالیس شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 71 ہزار 987، سندھ میں 75 ہزار 168، خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 303، بلوچستان میں 9 ہزار 946، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 398، اسلام آباد میں 11 ہزار 981 جبکہ آزاد کشمیر میں 962 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 93 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 41 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 84 ہزار 168 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 765 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 962 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 629، سندھ میں ایک ہزار 178، خیبر پختونخوا میں 879، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 109 اور آزاد کشمیر میں 25 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔۔پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے شیخ رشید ملٹری ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہوگئے، واپسی پر وفاقی وزیر نے ہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا، شیخ رشید کورونا کے باعث 11 جون سے زیر علاج تھے۔