Jun 26, 2020 06:25 pm
views : 236
Location : Sindh Assembly
Karachi- MQM P holds sit in against Sindh budgets anti Karachi aspects
سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کا احتجاج دوسرے روز جاری رہا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکانِ اسمبلی کا سندھ اسمبلی کے باہر آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔
کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اسکیم بھی قبول نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بجٹ میں کراچی اور حیدر آباد کا حق مارا گیا ہے، ہمیں سندھ بجٹ منظور نہیں ہے۔
پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مسائل اور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے سندھ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکانِ اسمبلی کا سندھ اسمبلی کے باہر آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔