Jun 26, 2020 10:36 pm
views : 229
Location : Different Places
Karachi- International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking
منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ کی روک تھام کا عالمی دن
منشیات
کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ کی روک تھام کا عالمی دن آج منایا جا رہا
ہے۔(یو این او ڈی سی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نشے کے عادی
افراد کی تعداد 30 کروڑ ہے
دنیا سے بے خبر ۔۔۔۔ اپنی رگوں میں زہر گھولتے نشے کے عادی افراد ،،،
جس
طرح دہشت گردی نے پوری دنیا کولپیٹ میں لے رکھا ہے اسی طرح منشیات اور اس
کی اسمگلنگ بھی ایک عالمی مسئلہ ہے سروے کے مطابق عالمی سطح پر 300 سے
پانچ سو ارب ڈالر سالانہ کی منشیات فروخت ہوتی ہے جبکہ قانونی ادویات کی
تجارت کاتخمینہ تین سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ پاکستان میں منشیات کی روک
تھام کے لیے متعدد ادارے کام کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود بڑے پیمانے پر
منشیات کا غیر قانونی کاروبار ہوتا ہے۔ پروونشنل اسپکٹر اوف ڈرگ
سندھ کے مطابق کو ویڈ ناءٹین کی وجہ سے بیس سے پچیس پرسنٹ
نشا کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے ۔۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق
دنیا بھر میں 25کروڑ سے زائد افراد مختلف اقسام کی منشیات استعمال کر رہے
ہیں۔جبکہ ہر سال ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ صحت
پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں بھی 90لاکھ سے زائد افراد
منشیات کا استعمال کرتے ہیں
منشیات کے استعمال سے جہاں ذہنی امراض لاحق
ہوتے ہیں وہاں اس کے عادی افراد کے ایچ آئی وی، جگر کے سرطان، ہیپاٹائٹس بی
اور سی میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔
کوکین افریقہ،
ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ میں زیادہ استعمال کی جا رہی ہے جبکہ گانجے
کا استعمال شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور ایشیا میں زیادہ ہے۔
اقوام
متحدہ کے منشیات اور جرائم کے بارے میں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی طور
پر ایک کروڑ 88 لاکھ افراد گانجے کے عادی ہیں، اس کا سب سے زیادہ استعمال
شمالی امریکہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت بحرالکاحل، مشرقی اور وسطی
افریقہ کے ممالک میں کیا جاتا ہے۔