Jun 27, 2020 02:57 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 74 deaths by coronavirus 3,138 cases in a day
کراچی، کورونا مزید 74 زندگیاں نگل گیا، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 72 ہزار 880، سندھ میں 76 ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417، اسلام آباد میں 12 ہزار 206 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 656، سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔