Jun 27, 2020 02:59 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Petrol price hiked by Rs25.58 per litre with immediate effect
اسلام آباد، پٹرول ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے مہنگا، قیمت ایک مرتبہ پھر سنچری کراس کر گئی
وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 101روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
شبلی فراز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ملک میں بھی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمان میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔اپوزیشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔
ادھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت میں درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی جواز نہیں۔