Jun 27, 2020 03:05 pm
views : 225
Location : National Assembly
Islamabad- Corrupt elements looted in name of democracy, Shahbaz Gill
اسلام آباد، کرپٹ عناصر نے جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی، شہباز گل
قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کی تنقید کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو لگ رہا ہے کہ وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں جو قوم کا پیسہ اندھے دھند لوٹ رہے ہیں،عمران خان ایک ایک پیسے کا حساب لیتے ہیں، آپ کا کام دن رات جھوٹ بولنا ہے اور اس کے علاوہ آپ نے سیکھا ہی کیا ہے، ایمانداری میں آپ اور آپ کے آقاؤں کا عمران خان سے کیا مقابلہ، کہاں عمران خان اور کہاں ٹھگوں کا میلہ؟۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب بادشاہ سلامت والا دور نہیں رہا، اب غریب کے پیسوں پر عیاشیوں کا رواج نہیں، بیرونی دوروں پر پوتے، نواسے، سمدھی اور پورا ٹبر لے کر جانے والوں کو قوم بھولی نہیں، کرپٹ عناصر نے جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی، وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے، غریب عوام کا درد رکھنے والے وزیراعظم اور جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کا فرق واضح ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈیوس دوروں پر نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے خطیر رقم خرچ کی، سب سے زیادہ اخراجات نواز شریف کے دورے پر آئے تھے، نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز ، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز جب کہ یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا، وزیراعظم عمران خان کے 3 روزہ دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے۔