Jun 27, 2020 03:09 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- Government of Pakistan has decided to pay dues to Hajj 2020 applicants.
اسلام آباد، امسال پاکستانی حج نہیں کرسکیں گے، حکومت پاکستان کا حج 2020ء کے درخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ
سعودی عرب کی طرف سے چند روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ امسال کوئی بیرون ملک سے شخص سعودی عرب آ کر فریضہ حج کی ادائیگی نہیں کر سکے گا جبکہ ملک میں موجود سعودی اور غیر ملکی فریضہ حج ادا کر سکیں گے اور یہ تعداد دس ہزار سے زائد نہیں ہو گی۔
ترجمان کے مطابق سعودی حکومت کے حالیہ فیصلے کے روشنی میں تمام کامیاب عازمینِ حج کو رقوم واپس کی جائیں گی، حج واجبات کی واپسی کا سلسلہ 2 جولائی سے ملک بھر کے نامزد بینکوں سے شروع ہو گا۔
ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ تمام درخواست گذاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، حج واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے، واجبات بذریعہ بینکرز چیک لینے کیلئے صرف گروپ لیڈر کو تمام افراد کی اصل دستاویز کے ہمراہ بینک آنا ہو گا ۔