Jun 28, 2020 03:17 pm
views : 237
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran prides team on helping him navigate country through Covid-19 crisis as tally reaches 202,955
اسلام آباد،کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے میری تدبیر کام آ گئی: وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہےکہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطن عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئےیہ تدبیر میرےکام آئی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتےہیں توبحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گےانشاءاللہ۔
انھوں نے لکھا کہ یورپی یونین کے مماک اب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، جرمنی، پرتگال اور اٹلی نے منتخب یا اسمارٹ لاک ڈاؤنز کے نفاذ کے ذریعے وبا کے از سر نو پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک کی بجائے مخصوص علاقے بند کیے ہیں، یہ ترکیب ہی ایک زیادہ نارمل زندگی کی طرف لوٹنے کی واحد امید رہ گئی ہے، یہاں تک کہ کوئی ویکسین سامنے آ جائے۔