Jun 28, 2020 03:23 pm
views : 244
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan rejects illegal grant of occupied Kashmir domicile certificates to Indian nationals
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے گھناؤنے ایجنڈے پر عمل شروع کر دیا
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب
بدلنے کے گھناؤنے ایجنڈے پر عمل شروع کر دیا، 25 ہزار بھارتیوں کو شہریت
دیدی۔ پاکستان نے اقدام مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کر
دی۔
بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی
تناسب بدلنے کا گھناؤنا کھیل، مودی سرکار نے 25 ہزار بھارتیوں کو جموں و
کشمیر کا ڈومیسائل جاری کر دیا۔
بھارت کی جانب سے 25 ہزارعام شہریوں اور
سرکاری ملازمین کو شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ
نےبھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور
جنیوا کنوینش کی صریحا خلاف وزری قرار دیا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ اور
عالمی برادری کو اپیل کی ہے کہ بھارت کو جموں و کشمیر میں ابادی کا تناسب
تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے مداخلت کرے، بھارت پر زور دیا جائے کہ غیر
قانونی طور پر جاری کئے گئے تمام ڈومیسائل منسوخ کرے۔