Jun 28, 2020 06:08 pm
views : 227
Location : Sindh Assembly
Karachi- Petroleum prices increased due to govt's incompetency,Nasir Hussain shah
کراچی، کوئی لگژری گاڑی نہیں لی گئی، ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے گاڑیاں لی گئیں ہیں،ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات
سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نےکہہ دیا ہے کہ کوئی نئی گاڑی
نہیں لی جائےگی، فیلڈ افسران کو ضرورت کے تحت کچھ گاڑیاں دی جائیں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی لگژری گاڑی نہیں لی گئی، ٹڈیوں کے خاتمے کیلئے گاڑیاں لی گئیں ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں جب تیل کی قیمت کم تھی تو آئل مارکیٹنگ
کمپنیوں کو تیل درآمد کرنے سے روک دیا گیا، حکومت نےخود تیل درآمد کیا نہ
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوکرنےدیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیٹرول کی
قیمتیں بڑھانے سے کس کو فائدہ ہوا کچھ وقت میں معلوم ہوجائے گا، حکومت ہر
فیلڈ میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت سے کارکردگی کا پوچھا جائے تو الزامات
لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی شوشے کے طور پر کچھ لوگوں نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، بجٹ میں کراچی کوزیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
ناصر
حسین شاہ نے کہا کہ تیل کی قیمت کم ہوئی تو دستیاب ہی نہیں تھا، لوگوں کو
اس کا فائدہ نہیں مل سکا، بجٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے پروجیکٹس رکھے
ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں
ملازمین، مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، کورونا کے باوجود حکومت نے
عام لوگوں کو ریلیف دیا۔
صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
حکومت نے 27 فیصد سے 66 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
بڑھائیں،پیٹرول مہنگا ہونے پر ایم کیو ایم نے ہمارے دور میں چار پانچ مرتبہ
حکومت چھوڑنےکا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج پٹرول کی قیمت بڑھی
توایم کیوایم نےصرف ایک مذمتی بیان جاری کیا، ایم کیو ایم مذمت کر کےجان
نہیں چھڑا سکتی، وہ بھی حکومت کاحصہ ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ ملک کی پی ایس ڈی پی میں 50 فیصد کراچی کیلئے دیا جائے۔