Jun 28, 2020 06:25 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- SHC stay order on sugar mills’ petition challenged in SC
اسلام آباد،شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج
شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارتِ داخلہ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت کا مؤقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا گیا ہے۔
حکومت نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے، لیکن سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں، جبکہ حکومت کو شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔