Jun 29, 2020 08:28 pm
views : 254
Location : Pakistan stock exchange
Karachi- Security forces foil terrorist bid to take over Pakistan Stock Exchange in gun and grenade attack
کراچی،پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تمام حملہ آور مارے گئے
دس بجےکےقریب مسلح دہشتگروں کا کراچی کےاہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ۔۔۔مرکزی گیٹ پرچوکس کھڑے سیکیورٹی گارڈزاور پولیس اہلکاروں کابروقت ایکشن ۔۔ حملہ بری طرح ناکام ۔۔۔۔۔
دہشتگروں کي فائرنگ سے علاقہ گوليوں کي تڑتڑاہٹ سے
گونج اُٹھا، دہشت گرد اپني گاڑي سےنکل کرپناہ ہي ڈھونڈتے
رہے ليکن اسٹاک ايکسچينج ميں نشانہ بازتاک لگائےبيٹھےتھے
ايک دہشت گرد ۔ دوسرا ۔ پھر تيسرا اور چوتھا ۔۔۔ چاروں کوايک
ايک کرکے سر پر گولياں مار کر ڈھير کرديا۔۔۔۔
چوکی پرموجودسیکیورٹی گارڈزاورپولیس اہلکاروں نےدہشتگردوں کاڈٹ کرمقابلہ کیااورحملہ آوروں کوعمارت میں داخل نہ ہونےدیا۔۔۔ دس سے پندرہ منٹ کےدوران پولیس اہلکاروں اورسیکیورٹی گارڈز نے چاردہشتگردوں کومرکزی گیٹ پرہی گولیوں سےبھون دیا،،،
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرنے خطاب میں کہا کہ ہلاک چار دہشت گردوں میں سےایک کی شناخت سلمان کےنام سےہوئی ۔اس کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ سےنکلا۔۔مزید دہشتگردوں کی شناخت کےلئےنادراکی مدد لی گئی ہے۔نادرا کی ٹیم دہشت گردوں کےفنگرپرنٹ اسلام آباد ہیڈآفس بھیجےگی۔۔
دہشتگردوں سےبھرپورمقابلہ کرتےہوئےفرنٹ لائن پرموجود ایک سب انسپکٹر،پانچ سکیورٹی گارڈ نےجام شہادت نوش کیا۔۔ایک شہری بھی شہیدہوا۔۔دہشتگردوں کی ہلاکت کےبعددوگھنٹےتک سیکیورٹی اداروں نےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااورعمارت کو کلیئرقرار دے دیا۔۔۔