Jun 29, 2020 08:32 pm
views : 240
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 206,512 Cases and 4,167 Deaths
کورونا مزید اننچاس زندگیاں نگل گیا، وائرس سے دولاکھ چھ ہزار پانچ سو بارہ شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 74 ہزار 778، سندھ میں 80 ہزار 446، خیبر پختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10 ہزار 376، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442، اسلام آباد میں 12 ہزار 643 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 62 ہزار 162 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 9 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 95 ہزار 407 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 437 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 681، سندھ میں ایک ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 922، اسلام آباد میں 127، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 116 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔