Jun 29, 2020 08:35 pm
views : 268
Location : Different Places
Karachi- unscheduled load-shedding continues to torment Karachiites
کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری
کراچی میں موسم گرما کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔
شاہ فیصل کالونی،کورنگی، محمود آباد، لیاقت آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، سرجانی ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسہ بھی جاری ہے جب کہ لیاری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے ایندھن کی فراہمی میں بہتری کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ مستثنیٰ علاقوں میں ختم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایندھن کی بہتر فراہمی جاری رہی تومجموعی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔