Jun 29, 2020 08:37 pm
views : 251
Location : Lahore High Court
Lahore- 3-week rest advice: Shahbaz moves LHC for interim bail
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع
کورونا کے شکار سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ انہوں نے عدالت میں حاضری سے معافی کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کی ہے۔شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی درخواست کے ساتھ ہیں۔
سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کی جانب سے حاظری معافی کی درخواست دی گئی ہے۔ شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں اور انکی ریکوری آہستہ ہوتی ہے۔ شہباز شریف کورونا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2 جولائی کو شہباز شریف کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی سات جولائی تک توسیع کر دی۔