Jun 29, 2020 08:39 pm
views : 261
Location : National Assembly
Islamabad- PM should better quarantine himself instead of destroying country: Bilawal
وزیر اعظم نے جس چیز کا بھی نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بلاول بھٹو
قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عمران خان نالائق اور نا اہل ہیں، کام نہیں کرسکتے، جعلی ڈگری والا کیسے پائلٹس کو جعلی قرار دے سکتا ہے، پائلٹ اور سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کی گئی، پائلٹ کو کورونا کے دوران زبردستی جہاز پر چڑھایا گیا، حکومت سمجھتی ہے کہ جس کو بھی نوکری ملتی ہے وہ سیاسی ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے، یہ کیسے اپنے آپکو تحریک انصاف کہتے ہیں کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، ہم ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات اضافے کو چیلنج کریں گے، فائدہ حکومت نہیں تیل کمپنیوں کو ہوا ہے، وزیر اعظم نوٹس ہی لینا بند کر دیں، ادویات کی قیمتیں بڑھیں نوٹس لیا رپورٹ آئی نہ قیمتیں کم ہوئیں، آٹا کا نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، چینی کا نوٹس لیا 50 والی چینی 90 روپے تک چلی گئی۔