Jun 30, 2020 02:47 pm
views : 508
Location : Domestic Place
Karachi-Pakistan has confirmed 118 deaths in a single day by coronavirus,positive cases has surged to 209,337,fatalities has jumped to 4304.
کراچی، کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 9 ہزار 337 متاثر
www.tnnlive.tv
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 75 ہزار 501، سندھ میں 81 ہزار 985، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470، اسلام آباد میں 12 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 304 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 727، سندھ میں ایک ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 935، اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 119، گلگت بلتستان میں24 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔