Jun 30, 2020 04:38 pm
views : 225
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports 118 deaths by coronavirus, 2,846 cases in a day
کورونا مزید ایک سو اٹھارہ زندگیاں نگل گیا، وائرس سےدولاکھ نوہزارتین سو سینتیس متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 75 ہزار 501، سندھ میں 81 ہزار 985، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470، اسلام آباد میں 12 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 83 ہزار 92 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 930 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 689 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 304 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 727، سندھ میں ایک ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 935، اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 119، گلگت بلتستان میں24 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے