Jun 30, 2020 08:31 pm
views : 270
Location : Different Places
Karachi- Karachiites facing severe problems due to unannounced load shedding
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری
کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں 2 سے 3 بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لیاقت آباد، لیاری، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، گلشن اقبال سمیت شہر کے دیگر حصوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
گرم موسم میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ نارتھ کراچی، گلستان جوہر، لیاقت آباد اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ کے جامشورو گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث کراچی کی بجلی بھی متاثر ہوئی تھی تاہم کراچی کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کو اب 650 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے
دوسری جانب ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق کراچی کو معمول کی سپلائی جاری ہے اور آگ سے فرق نہیں پڑا تھا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے گزشتہ روز مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔