Jul 01, 2020 02:56 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- NDMA has delivered the tenth batch of Corona virus protection equipment for medical personnel to the provinces.
اسلام آباد، حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل
www.tnnlive.tv
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے طبی عملےکیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی دسویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل کر دی گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اعلامیےکے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان کو دسویں کھیپ کا سامان بھیج دیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھیجے گئے سامان میں بلوچستان کو مختلف اقسام کے 1 لاکھ 21 ہزار 986 ماسک دئیے گئے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان کو مختلف اقسام کے 55 ہزار 950 ماسک دئیے گئے ہیں۔
بلوچستان کو 5 ہزار 811 اور گلگت بلتستان کو 3 ہزار 385 حفاظتی سوٹ دیئے گئے ہیں، 32 ہزار 885 میڈیکل گاؤن بلوچستان کو جبکہ 15 ہزار 69 گلگت بلتستان کو دئیے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کو فیس شیلڈ، سرجیکل کیپس، دستانے، پلاسٹک بوٹ، شوز کور اور حفاظتی عینکیں بھی دی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ باقی تمام صوبوں کو بھی دسویں کھیپ کی ترسیل کی جا رہی ہے، این ڈی ایم اے ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 24 ہزار 699 مکمل پی پی ایز سیٹ فراہم کر چکا ہے۔