Jul 01, 2020 05:03 pm
views : 241
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 213,470 Cases and 4,395 Deaths, Pakistan's COVID-19 recoveries pass 100,000
کورونا مزید اکانوے زندگیاں نگل گیا، وائرس سے دو لاکھ تیرہ ہزار چارسو ستر شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 133 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 76 ہزار 262، سندھ میں 84 ہزار 640، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 598، بلوچستان میں 10 ہزار 476، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 489، اسلام آباد میں 12 ہزار 912 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 5 ہزار 510 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 802 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 741 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 91 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 395 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 762، سندھ میں ایک ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 951، اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121، گلگت بلتستان میں 26 اور آزاد کشمیر میں 30 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاو یونیورسٹی کے 50 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس ڈزیز ہسپتال کا دورہ کیا اور علاج شروع کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاو یونیورسٹی کے کورونا وائرس ڈزیز ہسپتال کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہسپتال مکمل طور پر تیار اور اس میں وینٹیلیٹرز نصب ہو چکے ہیں۔