Jul 01, 2020 05:06 pm
views : 253
Location : Different Places
Lahore- 61 Areas Sealed Due to Smart-Lockdown Re-Open After 15-Days
لاہور ، کورونا کیسز میں کمی کے باعث پندرہ روز قبل مکمل سیل کیے گئے ساٹھ سے زائدعلاقوں کوکھول دیا
ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کے مطابق لاہور میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر 15 جون کوسیل کیے گئے 60 سے زائد علاقوں کوکیسز میں کمی کے بعد آج سےکھول دیا گیا ہے اور ان علاقوں سے پولیس کی نفری ہٹالی گئی ہے۔
جوہرٹاؤن میں اے بلاک، بی ون، ای، ایف ٹو بلاک، جی بلاک، ایچ، جے، آر بھی کھول دیا گیا۔ کینال ویو سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر کے علاقے کھول دیئے گئے۔ ڈی ایچ اے فیز ون کے تمام سیکٹر کھول دیئے گئے۔
عسکری ٹین، ڈی ایچ اے فیز تھری اور فائیو بھی کھولنے والے علاقوں میں شامل ہیں۔ اولڈ انار کلی، کریم پارک، حکیم والا بازار، چھوٹا ساندہ کو کھول دیا گیا۔ شاد باغ محلہ گول باغ کےعلاقے کی سیل گلیوں کو بھی کھول دیا گیا، واہگہ کے علاقے میں گلی نمبر 10، محلہ شاہ نورداروغہ والا کو کھول دیا گیا۔
جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن،گلشن راوی اور والڈ سٹی کے علاقے 3 جولائی تک مکمل بندرہیں گے، ان علاقوں کو 7 روز قبل بھی مکمل سیل کیا گیا تھا۔
ان علاقوں میں بازار، شاپنگ مالز، پبلک اور پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز اور گراسری کی دکانیں پہلے کی طرح کھلی رہیں گے، شہریوں کو بلا اجازت نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق صوبے بھرمیں پہلے سے جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن 15 جولائی تک جاری رہے گا۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پہلے فیز میں بند ہونے والے لاہور کے 61 علاقے کھل گئے، 7 علاقوں کی بندش میں تین روز کی توسیع کر دی گئی۔