Jul 01, 2020 06:18 pm
views : 245
Location : services hopital
Lahore- nation is in despair. There is no ray of hope,Farooq Sattar
کورونا بحران سے نکلیں گے تو اگلے انتخابات ہو سکیں گے، فاروق ستار
ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ کورونا بحران سے نکلیں گے تو اگلے انتخابات ہو سکیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے سروسز اسپتال کا دورہ کیا، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنا کردار ادا کررہا ہے، ہم کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی قائدین کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں، بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ مشاورت کرے۔
فاروق ستار نے کہا کہ قوم مایوسی کا شکار ہے کہیں سے اُمید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی۔ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ آپس میں مل بیٹھ کر حل نکالنے کی کوشش کریں، وزیراعظم عمران خان ، شہباز شریف اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقات کریں۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کو کوسنے سے کام نہیں چلے گا، اقتدار نچلی سطح تک لانا ہو گا، ایس او پیز کے ساتھ صنعتی عمل اور معاشی پہیہ چلانا ہو گا، میرے سوا کوئی آپشن نہیں کا دعوی ، تدبر نہیں بلکہ تکبر ہے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی، کورونا بحران سے نکلیں گے تو اگلے انتخابات ہو سکیں گے۔