Jul 01, 2020 06:24 pm
views : 242
Location : Pakistan stock exchange
Karachi- PSX attack: Terrorists received directions from Afghanistan
اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشتگردوں کو افغانستان سے ہدایات ملیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 2 روز قبل ہونے والے حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھی ہدایت ملتی رہی ہیں۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کراچی میں ہی موجود تھا، جبکہ 3 دہشت گرد حب کے راستے کراچی آئے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی میں موجود ایک دہشت گرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پلاننگ مکمل کی۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور 4 روز قبل ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مکمل ریکی کر چکے تھے۔
تفتیشی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسمارٹ فون سمیت 2 موبائل فون ملے تھے، موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔