Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 02, 2020 10:05 pm views : 251

Location : PM house

Islamabad- PM Imran announces 15 national parks as part of 'Protective Areas Initiative'
  • Urdu

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کے قیام کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس کےقیام کااعلان کرتے ہوئے کہا پارکس بنانے سے لوگوں کوروزگارملےگا ، ہم ایسی سیاحت نہیں لے کرآرہے جو سارےعلاقے کو تباہ کردے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پروٹیکٹڈایریا منصوبے کےآغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کآبادی تیز رفتاری سےبڑھ رہی ہے، تیزی سےبڑھتی آبادی کےتناظرمیں ماحولیات کاتحفظ ضروری ہے، ہمارے ہاں صاحب ثروت لوگ باہرچھٹیاں گزارنےجاتےہیں.
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پندرہ نیشنل پارکس کےقیام کااعلان کرتے ہوئے کہا پارکس کافیصلہ آئندہ نسلوں کےلیےبڑاقدم ہے، ہمارےہاں کسی کوپتہ نہیں کہ نیشنل پارک کوچلانا کیسے ہے، ایکوٹورازم کوسمجھنابھی بہت ضرور ی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارک چلانےکےلیےحکمت علمی طےکرناخوش آئند ہے ، نیشنل پارکس کومحفوظ بنانابہت اہم ہے، ہم نےگلیات اورمری کوتباہ ہوتے دیکھا، مری میں رہائش اوردیگرچیزوں سےمتعلق قوانین پرعمل ہوتاتھا، ہم ایسی سیاحت نہیں لےکرآرہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے۔
ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں بغیرمنصوبہ بندی ڈیولپمنٹ ماحولیات کونقصان پہنچائےگی، آبادی بڑھنے کیساتھ ہمارے علاقے آہستہ آہستہ تباہ ہورہےہیں ، صوبوں میں پارکس بننے پر خوشی ہے ، نیشنل پارکس کی حفاظت کیلئے گائید لائنز دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل پارکس بننے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی پیداہونگے، چترال میں مقامی لوگ اب مارخور کو خود بچارہےہیں ، چند ممالک ہیں جہاں برفانی چیتوں پائے جاتے ہیں جن کو بچانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کررہے ہیں، نیشنل پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار ملے گا، پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی میں نئے علاقوں کو کھولنے سے پہلے قوانین لازمی ہونے چاہئیں اور نئے سیاحتی مقامات کھولنےسے پہلے قواعد وضوابط یقینی بنانا ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں نیشنل پارکس کیلئے زبردست ایڈمنسٹریشن ہے جس سے استفادہ کرناہے، ملک بھر میں نیشنل پارکس آئندہ نسلوں کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔
عمران خان نے کہا کہ گرین ایریاز کو بچانے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا، رین ایریاز اور پارکس کےتحفظ کیلئے کسی حکومت نے نہیں سوچا، یہ وقت ہے کہ ہم گرین ایریاز اور پارکس کا تحفظ کریں، شہروں کیلئے ماسٹر پلانز پر پورا زور دے رہا ہوں ، شہروں کے ماسٹرپلانز ہی نہیں اور جوہیں وہ پرانے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر جس تیزی سے پھیل رہے ہیں ہم انھیں کبھی صاف نہیں رکھ سکیں گے، شہروں میں صاف پانی کی فراہمی بھی ٹاؤن پلاننگ کا حصہ ہوگا ، ماسٹر پلان نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے شہر تباہ ہورہے ہیں، ماسٹر اور ٹاؤن پلاننگ کرکے ہم اپنے شہروں کو بھی بچائیں گے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved