ایل او سی پر پاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کی خبر غلط ہے ،آئی ایس پی آر
مسلح افواج کے شعبہ
تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی
رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا
کی جانب سے گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں
بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، بھارتی میڈیا کی خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں۔
جبکہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے
تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین سکردو میں کوئی پاکستانی ایئر بیس استعمال نہیں
کر رہا، بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا
ہے