Jul 03, 2020 01:14 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Corona attacks are going on in Sindh police and three officers including SP were dies in Corona, bringing the total number to 16.
کراچی، ایس پی، ڈی ایس پی، اے ایس آئی اور اہلکار کورونا سے جاں بحق
www.tnnlive.tv
پولیس میں کورونا کے
وار جاری ہیں اور ایک ہی روز میں ایس پی سمیت تین افسران و اہلکار کورونا
سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد سولہ ہو گئی۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملیر کمپلین سینٹر کے انچارج ایس پی شکیل احمد، ایس ایس یو کے ڈی ایس پی احمد نواز اور تھانہ کے الیکٹرک میں تعینات اے ایس آئی عبدالرحیم شامل ہیں۔
دریں اثنا سندھ پولیس کے 1345 افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے90 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران ایس پی ملیر اور ڈی ایس پی SSU اوراے ایس آئی سمیت 16 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں14 کا کراچی جبکہ02 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد961 ہے۔ 370 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
شہید ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل شکیل احمد گذشتہ دو ہفتے قبل مورخہ19 جون کو کورونا سے متاثر ہو کر اسپتال میں زیرعلاج تھے۔شہید ایس پی کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے تحت سوئیڈش کالج میں بطور انچارج ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ شہید نے لواحقین میں ایک بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے دوران فرائض کورونا سے متاثر ہونے اور بعداذاں شہادت پانے والے ڈی ایس پی احمدنواز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔