کراچی، کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 21 ہزار 896 شہری متاثر
www.tnnlive.tv
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 78 ہزار 956، سندھ میں 89 ہزار 225، خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 170، بلوچستان میں 10 ہزار 666، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 524، اسلام آباد میں 13 ہزار 195 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 160 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 819، سندھ میں ایک ہزار 437، خیبر پختونخوا میں 983، اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 122، گلگت بلتستان میں 28 اور آزاد کشمیر میں 33 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔