Jul 03, 2020 10:06 pm
views : 261
Location : Different Places
Islamabad- Imran Farooq murder: convict challenges life imprisonment in Islamabad court
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ چیلنج
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی
عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ عدالت 18 جون کےاسپیشل
کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ
میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے
کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ، اپیل تینوں مجرموں خالد شمیم، معظم علی اور
محسن علی کی جانب سے دائر کی گئی۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام
آباد ہائی کورٹ18 جون کے اسپیشل کورٹ کاحکم کالعدم قرار دے ، جس کے بعد
ریاست اور انسپکٹر ایف آئی اے فریق اور رجسٹرار آفس نےاپیل وصول کرلی ہے۔
یاد
رہے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسدادی دہشت گردی
کی عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ، عدالت نے قتل کی سازش،
معاونت اورسہولت کاری کیس پر فیصلہ دیا تھا۔
عدالت نے بانی متحدہ اور افتخار حسین ، اشتہاری ملزمان محمد انور اور کاشف کامران کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے۔