سندھ حکومت نے مویشی منڈیاں نہ لگانے کا اپنا موقف وفاق کے سامنے رکھ دیا ہے،ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مویشی منڈیاں نہ لگانے کا اپنا موقف وفاق کے سامنے رکھ دیا ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ جو لوگ قربانی کرنا چاہتے ہیں وہ علماء سے یا پھر علاقے کی مساجد سے رابطہ کریں۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ علاقے کی مسجد یا مدارس سے رابطہ کرکے اپنی طرف سے انہیں قربانی کرنے کا کہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں خاص طور پر کراچی میں ضلعی سطح پر آلائشیں اٹھانے کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں،قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔