Jul 04, 2020 03:36 pm
views : 509
Location : Accountibility Courts
Islamabad- Park Lane reference , accountability court decides to charge former president Asif Ali Zardari on July 6
اسلام آباد، پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر6جولائی کو ہر صورت فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
جعلی
اکاؤنٹس اسکینڈل سے منسلک پارک لین ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت
نے چھ جولائی کو آصف زرداری پر ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا
اور کہا طبیعت خراب ہونے پرگھر یا اسپتال سے ویڈیو لنک پر فرد جرم کی جائے
گی ۔
رجسٹرار احتساب عدالت نے نیب کراچی کوانتظامات مکمل کرنے کے لیے خط
لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی خراب صحت پر بھی ان کے
گھر یا اسپتال میں حاضری یقینی بنائی جائے۔
رجسٹرار کی جانب سے 6 جولائی
کو کراچی میں موجود دیگر ملزمان کی نیب دفتر میں ویڈیو لنک پر حاضری یقینی
اور ویڈیولنک پرفردجرم عائد کرنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
کردی ہے۔
خط میں کہاگیاہے کہ انور مجیداور دیگرملزمان کی شناخت کیلئےنیب
اپنےنمائندے مقرر کرے، چھ جولائی کوصبح ساڑھے نو بجے ملزمان پر فردجرم
عائد کی جائے گی۔