Jul 04, 2020 03:38 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Karachi- we have improved the health care system to control the deaths due to corona virus, CM Sindh
کراچی، ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر کر کے کورونا اموات پر قابو پایا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی وسیم اختر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ اور شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں 2 لاکھ 25 ہزار 283 کورونا کے کیسز ہیں، جبکہ سندھ میں کورونا کے 90 ہزار 721 کیسز ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2 اعشاریہ 5 فیصد ہے، سندھ میں1 اعشاریہ 61 فیصد، کے پی کے میں 3 اعشاریہ 62 فیصد، بلوچستان میں1 اعشاریہ 14 فیصد، گلگت بلتستان میں 1 اعشاریہ 82 فیصد، اسلام آباد میں 0 اعشاریہ 98 فیصد، پنجاب میں 2 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بہتر سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علیحدہ علاج کیا جائے، سندھ اور دیگر صوبوں کے درمیان موازنہ کرنے کا مطلب اپنی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اسپتال قائم کر کے شروع بھی کر دیے ہیں۔