Jul 04, 2020 03:45 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Heavy Rain on Sunday Night, Meteorology Department
کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ
کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
یاد رہے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔
مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔