شہر قائد کے برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیز
شہر قائد کے برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیز کردیا گیا۔ رواں سال مون سون کی بارشوں سے قبل ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ حکومت نے نالہ صفائی کا کام شروع کردیا۔ گذشتہ چار سالوں میں اڑتیس بڑے نالوں پر 93.7 کروڑ روپے صفائی پر خرچ ہوئے کے باوجود نالوں کی صفائی ممکن نہیں ہوسکی۔تیز بارشوں کی صورت میں شہریوں کو ایک بار پھر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رواں سال بھی نالوں کی صفائی کا عمل بارشوں کی پیشن گوئی سے محض چند روز قبل شروع کیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر اس بار نالہ صفائی کا کام ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع ہوا ہے لیکن ذمہ داری سندھ حکومت کے پاس ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں ان نالوں کی صفائی پر 93.7 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی جبکہ اس سال ورلڈ بینک سے اٹھ ملین ڈالر یعنی ایک ارب پندرہ کروڑ سے زائد ملے ہیں۔
دوسری جانب نیپرا نے کےالیکٹرک کو بارشوں میں حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کےالیکٹرک بارشوں میں حادثات کی روک تھام یقینی بنائے، حالیہ بارشوں میں گزشتہ بارشوں جیسے واقعات نہ ہوں، گزشتہ بارشوں میں 49افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری راشد کا کہنا تھا کہ