Jul 05, 2020 09:05 pm
views : 255
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 228,474 Cases and 4,712 Deaths
اسلام آباد،کورونا کے مزید 3 ہزار 191 کیسز سامنے آگئے، 93 افراد جاں بحق
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 191 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 93 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 92 ہزار 306 ، پنجاب81 ہزار 317، خیبر پختونخوا 27 ہزار 843، بلوچستان میں 10 ہزار 766 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کوروناکیسز کی تعداد ایک ہزار 288 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 4 ہزار 736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 444 ہے۔