Jul 06, 2020 12:37 pm
views : 472
Location : Domestic Place
Islamabad-Special Assistant DrZafar Mirza has tested positive for COVID19,he has isolated himself athome,requested all to keep him in prayer
اسلام آباد، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا
www.tnnlive.tv
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے خود گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں، جس کے بعد ٹیسٹ کرایا۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہا ہوں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ معاون خصوصی نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وباء کے خاتمے کیلئے شاندار کام کر رہے ہیں، جسے جاری رکھا جائے۔