Jul 07, 2020 04:41 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan has confirmed 77 deaths in a single day by coronavirus, positive cases has surged to 234,509,fatalities has jumped to 4839
کراچی، کورونا مزید 77 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار 509 شہری متاثر
www.tnnlive.tv
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 77 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 839 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 82 ہزار 669، سندھ میں 96 ہزار 236، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 236، بلوچستان میں 10 ہزار 841، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 587، اسلام آباد میں 13 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں ایک ہزار 899، سندھ میں ایک ہزار 572، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 38، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30 اور آزاد کشمیر میں 36 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔