Jul 07, 2020 10:24 pm
views : 235
Location : Different Places
Karachi- Pakistan Coronavirus: 234,509 Cases and 4,839 Deaths,Sindh police report 215 Covid-19 infections in 3 days
کورونا مزید ستترزندگیاں نگل گیا، وائرس سے دو لاکھ چونتیس ہزار پانچ سو نو شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 82 ہزار 669، سندھ میں 96 ہزار 236، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 236، بلوچستان میں 10 ہزار 841، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 587، اسلام آباد میں 13 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 45 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 577 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 957 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 306 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 77 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 839 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 899، سندھ میں ایک ہزار 572، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 38، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30 اور آزاد کشمیر میں 36 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر بھی وار جاری ہیں اور 3 روز کے دوران مزید 215 اہلکار اس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 3 روز کے دوران مزید 215 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک ایک ہزار 885 کے قریب افسران اور اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، شہدا میں سے 14 اہلکاروں کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا، 1423 اہلکار زیر علاج جبکہ 446 اہلکار صحتیاب ہوچکے