Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 07, 2020 10:27 pm views : 237

Location : NAB Court

Islamabad- Money laundering case: Zardari’s indictment deferred till July 24
  • Urdu

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس: ایک  بار  پھر  آصف زرداری، فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر

منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تمام انتظامات مکمل تھے۔ آصف زرداری کے لئے ویڈیو لنک کا انتظام کراچی میں تھا جبکہ فریال تالپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔ ملزمان کے وکیل فاروق نائیک اور لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں فریال تالپور کی طرف سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
جج اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا ایک ملزم کی پلی بارگین مکمل ہونے سے پہلے فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔ نیب نے ایک ملزم کی پلی بارگین کی رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت سے 2،3 دن پہلے پلی بارگین رپورٹ پیش کرے۔
ریفرنس کی ابتدائی تفتیش ایف آئی اے نے کراچی میں کی جس کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات پر کیس نیب راولپنڈی کو منتقل ہوا۔ اب تک یو اے ای کے ناصر لوتھا اور اومنی گروپ کے اسلم مسعود سمیت کیس کے 5 اہم ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔
نیب کے مطابق حسین لوائی کے نجی بنک میں اے ون انٹرنیشنل نامی جعلی اکاؤنٹ کھول کر منی لانڈرنگ کا آغاز کیا گیا۔ زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم فریال تالپور نے نکلوائیں۔ عبدالغنی مجید نے انہی اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق حسین لوائی کے جس بنک کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا، وہ آصف زردای کی فرنٹ کمپنی کے پلاٹ پر ہی بنایا گیا، کیس میں فردِ جرم احتساب عدالت کے جج اعظم خان کو عائد کرنا تھی۔۔۔۔۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved