Jul 07, 2020 10:31 pm
views : 249
Location : Different Places
Islamabad- Construction of a temple in Islamabad has been halted and the case has been sent to the Council of Islamic Ideology
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام
آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد
فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت نے گزشتہ روز 2 درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ
محفوظ کیا تھا۔
آج دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار وکیل نے عدالت میں کہا کہ 4 کنال اراضی مندر کو دی گئی، یہ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی۔
انہوں
نے کہا کہ 2006ء میں مساجد شہید ہوئیں، کہا گیا کہ متبادل زمین دیں گے،
لیکن نہیں دی گئی، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 مندر پہلے سے موجود
ہیں۔
درخواست گزار وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے پیسے دینا فضول خرچی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ مندر پر کام روکا گیا ہے، فنڈنگ کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے۔